اردو تنقید اور اقسام

تنقید اچھے اور برے میں تمیز کرنے کا نام ہے .ہر کسی میں کسی نہ کس شکل میں تنقیدی شعور پایا جاتا ہے یہ بی حقیقت ہے کہ تنقید کے بغیر انسان آگے کا سفر جاری نہیں رکھ سکتا .یہی تنقید جب ادب میں شامل ہو جاتی ہے تو اچھے اور برے کی تمیز کے ساتھ ساتھ فیصلہ لینے کی قوت بی شامل ہوجاتی ہے .

دراصل اسے ہی تنقیدی شعور کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے ہم ادب کی نہ صرف تنقید کرتے ہیں بلکہ اس کی باز یافت بی کرتے ہیں تنقید دراصل کسی فن پارے کی محتاج ہوتی ہے یعنی تخلیقات پر ہی تنقید کی جاتی ہے .یہی وجہ ہے کہ تنقید کے لئے تخلیق کا ہونا ضروری ہے

نقاد کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی بھی کتاب پر تنقید کرتے وقت کسی بھی طرح کے تعصب کا شکار نہ ہو .بلکہ تنقید نگار کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ فن پارے کا تجربہ اسکی خوبی اور خامی کی بنیاد پر کرے اسی لئیے تنقید نگار کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی بھی تخلیقات کا بغور مطالع کرے تبھی وہ کسی نتیجے پر پوھنچنے کی کوشش کرے ..

تفصیل

تنقید نگار کسی فن پارے کی خوبی اور خامی کا پتا لگانے کے لئے اسکی گہرائی میں پوھنچنے کے لئے اس کا عمیق کرتا ہے وہ فن پارے کو ہر طرح سے دیکھتا ہے اور انکی باریکیوں سے آگاہی حاصل کرتا ہے اور پھر وہ فن کار سمجنے کی کوشش کرتا ہے اس کے بعد تنقید نگار اس کے ماحول اور عہد کا جائزہ لیتا ہے اور تمام علوم سے مدد لے کر فن پارے کی تہ تک پوھنچنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے بعد ہی وہ کسی نتیجے پر پہنچتا ہے

تنقید نگار کا کام بہت پیچیدہ ہوتا ہے اسی لیے یہ ضروری ہے کہ اسکا مطالع وسیع ہو بہت سے علوم سے بہ واقف ہو تبھی وہ کسی فیصلے تک پوھنچنے میں کامیاب ہو سکتا ہے کیوں کہ تنقید نگار ایک عام انسان سے الگ ہوتا ہے اس کے اندر تنقیدی شعور زیادہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کسی ادبی و فنی کارنامے کو سمجنے اور سمجہانے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے اسکی تنقیدی نگاہ پڑھنے والوں کو راستہ بھی دکھاتی ہے

یعنی قاری کی رہنمائی کرتا ہے عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ قاری نے کسی فن پارے کو پسند یا نا پسند کر لیا لیکن اس کے اسباب سے وہ واقف نہیں ہوتا .تنقید کے متلعق ایک اہم رائے یہ بھی ہے کہ اس میں صرف خامی کو اجاگر کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہے تنقید نگار کی نگاہ خامی اور خوبی دونوں پر ہونی چائیے یہی وجھہ ہے کہ ادبی تنقید کے اصول بھی بنائے گے اور اسی کو پیش نظر رکھ کر تنقید نگار کسی بھی فن پارے کا مطالع پیش کرتا ہے .

ادبی تنقید کا پہلا اصول یہ ہے کہ تنقید نگار فن پارے میں پیش کیے گے مواد کو دیکھتا ہے اور اس مواد کو کس طرح پیش کیا گیا ہے اس پر حاص نظر رکھتا ہے .ادبی تنقید کا پہلا کام یہ دیکھنا ہے کہ فن پارے میں جو تجزیہ پیش کیا گیا ہے اسکی کیا اہمیت ہے اور دوسرا قدم یہ ہوتا ہے کہ فن کار اپنے تجربے کو پر اثر انداز میں پیش کر سکا ہے یا نہیں .کیوں کہ پیشکش ہی کسی بھی فن پارے میں دلکشی پیدا کرتی ہے .

مجموعی طور پر تنقید کا مطلب کسی ادب پارے کی خوبیوں اور کمزوریوں کا مطالع کرنا ہے .وسیع معنوں میں اس میں تنقید کے اصول قائم کرنا اور ان اصولوں کو تنقید میں استعمال کرنا بھی شامل ہے گویا اس میں کچھ نہ کچھ فلسفہ بھی داخل ہو جاتا ہے ساتھ ہی فن پارے کی اہمیت کا پتا لگانا اور انکی قدر شناسی بھی تنقید میں شامل ہوتی ہے

تنقید کا کام کسی مصنف کے کام کا تجزیہ اسکی مدلل وضاحت اور اور اسکی جمالیاتی قدروں کے بارے میں فیصلہ صادر کرنا ہے .تنقید نگار کا کام فن پارے کی جانچ اور پرکھ ہے اس حوالے سے یہ بھی کھا جا سکتا ہے کہ تنقید نگار ادب پارے کے مطلب کو قاری کے سامنے رکھ دیتا ہے .تنقید میں ادب پارے کی خوبیوں اور خامیوں پر رائے دینا لیکن کسی اصول کی روشنی میں خواہ وہ اصول جمالیاتی ہو ْعقلی ہو .یا فلسفیانہ ھو۔۔

تنقید نگار کے لیۓ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کسی تعصب کا شکار نہ ھوا اور کسی بھی فنپارے کے تجزیہ میں سانسیی طریقہ کار اور فلسفے کے اصول کو بروے کار لاے ۔تنقید کو سائنس یا سائنسی عمل بھی کھا گیا ہے یعنی کسی بھی فن پارے کا ساۓٹیفک انداز میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔
اس لیۓ مجموعی طور پر یہ کھا جا سکتا ہے کہ تنقید کا بنیادی کام نہ صرف فن پارے کی خوبی اور خامی کو نمایاں کرنا ہے بلکہ اس کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اس فن پارے کے ان عناصر کو واضح کرے جس سے قاری اس طرف متوجہ ہو سکے …

تنقید کی قسمیں

بنیادی طور پر دو طرح کی تنقید ہوتی ہیں

ْ١ نظریاتی تنقید ۔
٢ْعملی تنقید .

١ْْنظریاتی تنقید میں کسی نظریے .فلسفے اور افکار کوشش پیش کیا جاتا ھے یعنی نظریاتی نقاد فنپارے میں کسی نہ کسی فلسفے کو یا کسی نظریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے .

٢ْْ عملی تنقید اس تنقید کو کہتے ہی جس میں علم بیان کی روشنی میں ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے شعرا اچھے اشعار کہ سکیں .
اس کے علاوہ بھی تنقید کی قسمیں ہیں جن میں تبصرہ نگاری .تشریحی تنقید ۔تاریخی تنقید .سماجی تنقید .جمالیاتی تنقید اور نفسیاتی تنقید شامل ہیں .بنیادی طور پر یہ الگ الگ دبستانوں کے زمرے میں آتے ہیں لیکن جہاں تک تنقید کا تعلق ہے بنیادی طور پر تنقید نگار مختلف دبستانوں کو ذھن میں رکھ کر فن پارے کی قدر و قیمت کا تعین کرتا ہے یہی وجھہ ہے کہ ادب میں تنقید کو دویم درجے پر نہیں رکھا گیا ہے بلکے ادب میں تنقید کا وہی مقام ہے جو کسی حد تک تخلیق کا ہے اسکی بڑی وجھہ یہ ہے کہ تنقید نگار تخلیقار کوشش خوب سے خوب تر کی طرف آمادہ کرتا ہے جس سے تنقید کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے یہی وجھہ ہے کہ ادب میں تنقید کے الگ الگ شعبے کی حیثیت رکھتا ھے۔

Close